پنجاب حکومت نے ہیلتھ کئیرکمیشن سےعارضی لائسنس لینے والے پرائیوٹ اسپتالوں کو پینل سے نکالنے کا فیصلہ کر لیا۔
پنجاب حکومت نے صحت کارڈ کے حوالے سے نئی شرائط عائد کر دی ہیں، اور پنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن سےعارضی لائسنس لینے والے پرائیوٹ ہسپتالوں کو پینل سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
صحت کارڈ چلانے والی کمپنی کو تمام پینل پرموجود اسپتالوں کو ریگولر لائسنس لینے کا حکم دے دیا گیا ہے، اور ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ 30 نومبر تک پینل پر موجود تمام ہسپتال اپنا ریگولر لائسنس حاصل کریں۔
ترجمان حکومت نے کہا ہے کہ لائسنس نہ لینے والے ہسپتالوں میں صحت کارڈ بند کر دیں گے، ریگولر لائسنس نہ رکھنے والے ہسپتالوں کے صحت کارڈ کے کلیم کلئیر نہیں ہوں گے، طبی سہولیات بارے شکایات کے بعد ہی ریگولر لائسنس کی شرط عائد کی گئی ہے۔