راولپنڈی میں خصوصی بچ کے ساتھ مبینہ زیادتی کرنے والے وین ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔
ملزم کی گرفتاری بچے کی والدہ کی جانب سے ویسٹریج تھانے میں شکایت درج کرانے کے بعد عمل میں آئی۔
ویسٹریج تھانے میں درج ایف آئی آر کے مطابق بچے کی عمر 12 سال ہے اور وہ راولپنڈی کے قاسم روڈ پر واقع افشاں کالونی میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ رہائش ہزیر ہے۔
مبینہ زیادتی کا شکار بچہ راولپنڈی میں خصوصی بچوں کے اسکول حسن اکیڈمی میں پڑھتا ہے۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ بچہ 20 نومبر کو اسکول سے گھر واپس آیا اور اپنی والدہ کو بتایا کہ اسکول کی دو پک اینڈ ڈراپ وین میں سے ایک کا ڈرائیور اسے اسکول کے اندر ایک کمرے میں لے گیا، فرش پر ایک چادر بچھا دی اور اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی.
خاتون نے پولیس سے اسکول انتظامیہ کے ساتھ ساتھ ’نامعلوم‘ ڈرائیور کے خلاف کارروائی کرنے کو کہا۔
ایف آئی آر کے بعد وین ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا اور اب اس سے تفتیش جاری ہے۔
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب حسن نقوی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دیا ہے۔
محسن نقوی نے آرپی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ بچے کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔