اکثر ایسا ہوتا ہے کہ بہت ذیادہ تھکن کے باوجود نیند آپ کی آنکھوں سے کوسوں دور ہوتی ہے، آپ کروٹیں بدلتے رہتے ہیں اور ایک اچھی نیند کے لئے بے چین رہتے ہیں۔
نیند کے ایک دم بغیر کسی وجہ کےغائب ہونے کے کئی اسباب ہو سکتے ہیں۔
نیند کے ماہر ڈبلیو کرسٹوفر ونٹر جو کہ کتاب ”نیند کا حل- آپ کی نیند کچی کیوں ہے اور اسے ٹھیک کرنے کا طریقہ“ کے مصنف ہیں۔
کرسٹوفر کے مطابق’ سرکیڈیئن (جو کہ آپ کے سونے اور جاگنے کا پیٹرن ہے) 24 گھنٹے کی مدت میں ہمارے جسم کی ہر چیز کے لئے اندرونی ٹائم کیپر کی طرح ہوتا ہے۔’
یہ نظام جسم کے درجہ حرارت، میٹابولزم، ہارمونز (بشمول میلاٹونن) اور نیند کو ایک لانے کے لئے روشنی، تاریکی اور ہماری ’بائیولوجیکل کلاک‘ کا استعمال کرتا ہے۔
ان کے مطابق ’دماغ میں واقع ایس سی این، میلاٹونن کی پیداوار کو کنٹرول کرتا ہے اور یہی ہارمون نیند کو لانے میں مدد کرتا ہے۔ شدید ذہنی الجھن اور پریشانی بھی آپ کی نیند کو متاثر کرنے کا سبب بن سکتی ہیں۔‘
تھکن کے باوجود نیند کیوں نہیں آتی اس کی کچھ وجوہات ہو سکتی ہیں۔
بعض اوقات آپ کے ساتھ ایسا ہوتا ہے کہ آپ اپنے بستر پر جاتے ہیں لیکن نیند نہیں آتی کیونکہ آپ اپنے روزانہ کے بنائے ہوئے ٹائم ٹیبل سے ہٹ کر سونے کی کوشش کر رہے ہوتے ہیں۔
اپنے کام کے اوقات کے تبدیل ہونے کی وجہ سے شفٹوں میں کام کرنے والے اس مشکل کا سامنا کرتے ہیں
اکثر ذہنی پریشانی اور ذہنی تناؤ آپ کی نیند کو دور کر دیتا ہے اور آپ دن بھر کی تھکن کے باوجود سو نہیں پاتے، اس کے لئے آپ کو چاہئے کہ سونے سے پہلے تمام قسم کی سوچوں کو گڈ بائے کہہ دیں اور ہلکی پھلکی ورزش کرنے کے بعد سونے کی کوشش کریں۔
ڈیجیٹل آلات بھی آپ کی نیند لانے میں منفی اثرات مرتب کرتے ہیں۔ اسمارٹ فون، ٹی وی وغیرہ سے نیلی روشنی خارج ہوتی ہے جس کی لہریں انسانی بائیولوجیکل گھڑی کو متاثر کرنے کا باعث ہوتی ہیں۔ اس لئے بستر پر جانے سے پہلے ان سے اجتناب برتیں۔
کھانے کے بعد نیند آنا، عادت یا بیماری؟
کیا آپ بھی الارم بجنے کے بعد اسنوز کا بٹن دبا کر دوبارہ سوجاتے ہیں؟
نیند کی کمی سے دل کی بیماری کا خطرہ
اکثر لوگوں کو سونے سے پہلے تھکن ختم کرنے کے لئے چائے یا کافی پینے کی عادت ہوتی ہے نیند نہ آنے کی ایک وجہ یہ بھی ہوتی ہے۔
ماہرین کے مطابق سونے سے 6 گھنٹے یا اس سے کم وقت میں 400 ملی گرام کیفین کا استعمال آپ کی نیند میں نمایاں کمی کرسکتی ہے۔ یہی وجہ ہےکہ موسم سرما میں سونے سے 4سے6 گھنٹے پہلے کیفین کا استعمال بند کردینا چاہئے۔
تاہم دن بھر تھکاوٹ اور رات کو جاگنے کی وجہ نیند کی ناقص عادات، اضطراب، ڈپریشن، کیفین کا استعمال، ڈیوائسز سے نیلی روشنی، نیند کی خرابی اور یہاں تک کہ غذا بھی ہوسکتی ہے۔
اگر آپ کہتے رہتے ہیں ’میں بہت تھکا ہوا ہوں لیکن سو نہیں سکتا‘ اور روزانہ نیند کے کے حوالے سے پریشان رہتے ہیں تو کسی اچھے ڈاکٹر سےرجوع کریں۔