سائفر کیس کی سماعت سے قبل وکلا نے چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود سے مشاورت کی، جب کہ ہائیکورٹ کے حکم امتناع کے باعث کیس کی سماعت 23 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی 3 مقدمات کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئیسماعت جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی۔
عمران خان کے خلاف ایک مقدمہ تھانہ کھنہ اور 2 مقدمات تھانہ بہارہ کہو میں درج ہیں، تینوں تھانوں کے ایس ایچ اوزریکارڈ لے کر اڈیالہ جیل پہنچے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا اور بشریٰ بی بی بھی اڈیالہ جیل کے کمرہ عدالت پہنچ گئے، جب کہ عمران خان کی تینوں بہنیں اور شاہ محمود قریشی کی اہلیہ اور دونوں بیٹیاں بھی اڈیالہ جیل آئیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی اورشاہ محمودکےخلاف سائفر کیس کی سماعت شروع ہونے سے قبل وکلا نے چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود سے مشاورت کی۔
عدالت نے ہائیکورٹ کے حکم امتناع کےباعث سماعت 23 نومبر تک ملتوی کردی۔