Aaj Logo

شائع 20 نومبر 2023 07:05pm

سندھ پولیس میں ایس ایس پیز کی تقرریاں اور تبادلے کردیے گئے

سندھ پولیس میں ایس ایس پیز کی تقرریاں اور تبادلے کردیے گئے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق غلام مرتضی تبسم کو اے آئی جی انفارمیشن ٹیکنالوجی تعینات کردیا گیا جبکہ ذیشان شفیق صدیقی کو اے آئی جی انٹرنل اکاؤنٹنٹیبلیٹی بیورو تعینات کیا گیا ہے۔

جنید احمد شیخ کو اے آئی جی موٹر ٹرانسپورٹ سندھ تعینات کردیا گیا جبکہ خالد مصطفی کورائی کو ایس ایس پی ایس آئی یو تعینات کردیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ شکیل احمد سرفراز کو ایس ایس پی کرائم اینڈ انویسٹی گیشن برانچ ٹو تعینات کردیا گیا ہے۔

آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ کی زیر صدارت اجلاس،

دوسری جانب آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی، اینٹی اسمگلنگ مہم اور آئندہ ہونے والے عام انتخابات پر مشتمل ایجنڈے کو پوائنٹ ٹو پوائنٹ زیر بحث لایا گیا۔

اجلاس میں ڈی آئی اسپیشل برانچ نے غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی اور اقدامات کے حوالے سے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔

آئی جی سندھ نے ہدایات دیں کہ غیر قانونی طور پر مقیم تارکین وطن کے شناختی کارڈز اور فیملی ٹری کو نادرا سے چیک کروایا جائے اور غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف جو بھی ٹیمیں کام کررہی ہیں وہ اپنے کام میں مذید تیزی لائیں۔

اجلاس میں آئی جی سندھ نے صوبے میں جاری اینٹی اسمگلنگ مہم کو مذید تیز کرنے اور اسمگلنگ میں ملوث گروہوں، ان کے کارندوں اور سرپستوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے احکامات بھی دیے۔

آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ نے آئندہ ہونیوالے عام انتخابات کی مناسبت سے باقاعدہ فہرست تیار کرنے کے بھی احکامات دیے۔

مزید پڑھیں

آئی جی سندھ کی غیرقانونی تارکین وطن کو جلد از جلد ڈی پورٹ کرنے کیہدایت

جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کا تسلسل جاری رکھا جائے، آئی جیسندھ

انہوں نے تھانہ جات کی حدود میں قائم کردہ پولینگ اسٹیشنز، امیدواران کی تعداد سمیت دیگر ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کیں تاکہ فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کیے جاسکیں۔

رفعت مختار راجہ نے شفاف، غیرجانبدارانہ اور پرامن انتخابات کے انعقاد کے سلسلے میں تمام اسٹیک ہولڈرز، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مضبوط رابطوں پر مشتمل منصوبہ تیار کرنے اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق اور اسکی ترجیحات پر عمل درآمد کرانے کی ہدایت دیں۔

Read Comments