بالی ووڈ میں اداکاروں کی اولادوں کے کام کرنے کی تاریخ پرانی چلی آرہی ہے۔ جس میں کپور خاندان، جیکی شروف، بچن خاندان اور بہت سے مشہور بالی ووڈ اداکاروں کے بچے شامل ہیں۔
بالی ووڈ ڈائریکٹر اور رائٹر زویا اختر جو کہ اس وقت اپنی آنے والی فلم ’دی آرچیز‘ کی ریلیز کی تیاریوں میں مصروف ہیں، انہوں نے حال ہی میں اسٹار کڈز کی کاسٹنگ کے انتخاب پر دوبارہ غور کرنے کے حوالے سے بات کی۔
زویا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر فلم کے آفیشل ٹریلر کو شیئر کیا ہے۔
جس پر ایک صارف نے تنقید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’کوئی غلط بات نہیں ، لیکن انہوں نے صرف دوسرے باہر کے لوگوں کے مقابلے میں اسٹارکڈز پر زیادہ توجہ مرکوز کی۔‘
اس حوالے سے انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ’کسی کو صرف ان کے مشہور والدین کی بنیاد پر کسی کردار سے خارج نہیں کیا جاسکتا۔‘
زویا کی آنے والی فلم سے سہانا خان (شاہ رخ کی بیٹی)، خوشی کپور (سری دیوی اور بونی کپور کی بیٹی) اور آگستیا نندا (امیتابھ کی پوتی) نے اداکاری کی شروعات کی ہے۔
زویا نے کہا کہ ’شروع میں انہوں نے اس بات پر غور کرنے کی کوشش کی لیکن پھر انہوں نے اس بات پر توجہ نہ دینے پر خود کو قائل کر لیا۔‘
زویا نے مزید کہا کہ’ یہ تمام افراد ان کرداروں کے لئے بہترین انتخاب ہیں۔’
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ’اگر لوگ ان کے والدین کے کام کی تعریف کرتے ہیں تو وہ اسی طرح ان نئے آنے والوں کی بھی تعریف کریں گے۔ ’
##مزید پڑھیں
فلم دی آرچیز کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ کا اعلان کردیا گیا
دنیا کے کسی بھی مذہب کو نہ ماننے والے 8 بولی وڈ اداکار
اسلام مخالف الفاظ کی جنگ میں جاوید اختر بازی لے گئے
زویا نے اسٹار کڈز کے آڈیشن کے حوالے سے بتایا کہ ’جس طرح کسی کو مشہور نہ ہونے کی وجہ سے کاسٹ سے الگ کر دینا عجیب لگتا ہے اسی طرح کسی کو بڑے اداکار سے تعلق کی وجہ سے الگ کردینا بھی غلط ہے۔‘
انہوں نے بتایا کہ ’بالآخر میں نے میرٹ کی بنیاد پر ان کو کاسٹ کیا۔‘
زویا اختر کی فلم ’دی آرچیز‘ اسٹار کڈز کے علاوہ مہر آہوجا، یوراج مینڈا، ویدنگ رینا اور ادیتی دت سہگل جیسے نئے چہروں کو بھی متعارف کرائے گی۔
مشہور آرچی کامکس پر مبنی یہ فلم ’دی آرچیز‘ 7 دسمبر 2023 کو او ٹی ٹی پر ریلیز کی جائے گی۔
زویا اختر کا تعلق باصلاحیت فلمی خاندان میں سے ایک سے ہے۔ وہ جاوید اختر اور ہنی ایرانی کی بیٹی ہیں ۔
زویا نے این وائی یو سے فلم سازی میں ڈپلومہ مکمل کیا ہے۔ انہوں نے ائٹر ڈائریکٹر بننے سے پہلے میرا نائر ، ٹونی گربر اور دیو بینیگل جیسے ہدایت کاروں کے ساتھ اسسٹنٹ کے طور پر بھی کام کیا ہے
انہوں نے فلم لک بائی چانس، زندگی نا ملے گی دوبارا اور شیلا کی جوانی جیسی فلموں کی ہدایتکاری کی ہے۔