صحتمند جسم کیلئے جہاں صحتمند غذائیں اہم تصور کی جاتی ہیں توہ وہیں نظامِ ہاضمہ کی صحت بھی اہم سمجھی جاتی ہے۔
کھانے کے بعد اکثریت کو تیزابیت کا مسئلہ رہتا ہے، اور اس مسئلے کو دور کرنے کیلئے دواؤں کا بے جا استعمال بھی کیا جاتا ہے۔
تیزابیت کا علاج اگر نہ کیا جائے تو یہ ہماری صحت پر خطرناک طریقے سے اثرانداز ہو سکتی ہے۔
تیزابیت کے مسئلے پر قابو پانے کے لیے صحت مند طرزِ زندگی کو برقرار رکھنا بھی ضروری ہے، یعنی صحیح وقت پر کھانا، بیٹھ کر کھانا، کھانا اچھی طرح چبانا، کھانے کے بعد کم از کم آدھے گھنٹے تک سیدھا بیٹھنا بھی اہم ہے۔
تیزابیت کو ان غذاؤں اور گھریلو ٹوٹکوں کی مدد سے دور کیا جاسکتا ہے۔
اجوائن کو طویل عرصے سے ہی معدے کی تکلیف کو کم کرنے اور نظامِ ہاضمہ کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔
اس میں موجود اہم بائیو کیمیکل جزو ’تھائیمول(Thymol)‘ نطامِ ہاضمہ کیلئے بہترین ہے، اس کو چٹکی بھر نمک کے ساتھ لیا جاسکتا ہے یا چبا کر بھی کھایا جاسکتا ہے۔
جگر کی صحت کو بہتر بنانے والے 8 مفید پھل
سموگ متاثرہ علاقوں میں قوتِ مدافعت بڑھانے کیلئے کیا کھائیں
اس کے علاوہ آپ ایک چائے کا چمچ اجوائن پانی میں رات بھر بھگو کر اگلی صبح پانی بھی پی سکتے ہیں۔
کھانے کے بعد چٹکی بھر سونف کھانے کی روایت آج بھی عام ہے۔ یہ نہ صرف منہ کی بو کو دور کرتی ہے بلکہ نطامِ ہاضمہ کیلئے بھی بہترین ہے۔
سونف سے بنا قہوہ ہاضمے کے لئے بہترین کہا جاتا ہے، یہ وزن کم کرنے کیلئے بھی مفید ہے۔
دودھ کو تیزابیت دور کرنے کیلئے ایک دوا کہا جاتا ہے، ٹھنڈا دودھ تیزابیت کو فوری طور پر دور کرتا ہے۔
دودھ قدرتی انٹاسیڈ(antacid) ہے، نمکین کیلشیم سے بھرپور یہ دودھ ایسڈ کے اثرات کو ختم کرتا ہے۔
دودھ کے علاوہ دہی بھی تیزابیت کو کنٹرول کرنے میں مؤثر ہے۔ یہ ایک قدرتی پروبائیوٹک ہے جو صحت مند آنتوں اور بہترنظامِ ہاضمہ کیلئے مشہور ہے۔
ایک تحقیق کے مطابق گرم پانی کے ساتھ ایک چائے کا چمچ شہد لینا تیزابیت کو دور کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
اس میں تھوڑا سا لیموں شامل کرنا اس مشروب کو ایک اچھا الکلائیزنگ ایجنٹ بنادیتا ہے جو معدے میں ایسڈ کو ختم کرتا ہے۔
دھنیا کے تازہ پتوں کو تیزابیت کے مسلئے سے نمٹنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ دھنیا سوزش کو کم کرتا ہے، جو تیزابیت کی ایک عام علامت ہے۔
اس کے علاوہ دھنیا متلی اور قے کو بھی کنٹرول کرتا ہے۔
پھل خصوصاً رسیلے پھلوں میں موجود ’الکلائن‘ ایسڈ کے اثر کو باآسانی ختم کرتے ہیں۔ ان میں موجود فائبر ہاضمہ اور صحت کو بہتر بناتا ہے۔
تیزابیت کو کنٹرول کرنے کے لئے روزانہ دو رسیلے پھل لینا ایک اچھا انتخاب ہے۔