پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے نامور اداکار و گیم شو ہوسٹ فہد مصطفیٰ نے سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور ٹک ٹاکرز کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
حال ہی میں انہوں نے پاکستان ٹیم کے سابق کرکٹر شعیب اختر کے پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے کئی موضوعات پر کھل کر گفتگو کی۔
شعیب ملک کی جانب سے جب اداکار سے سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی فین فالووئنگ سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ’میری کوئی میراث نہیں ہے، پاکستان میں مواد (Content) سب سے زیادہ اووریٹڈ لفظ ہے‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’ان کے پاس کوئی سبق آموز مواد ہے ہی نہیں، مواد کے نام پرہرکوئی اپنی فیملی کو بیچ رہا ہے۔
انہوں نے ان سوشل میڈیا انفلوئنسرز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’مواد کے نام پر کچن میں پھیرنی بنالیتے ہیں، امی کے پاؤں دبا لیتے ہیں‘۔
’داڑھی والی دیپیکا‘، فہد مصطفیٰ بولی ووڈ اداکارہ کے ہم شکل؟
’داڑھی والی دیپیکا‘، فہد مصطفیٰ بولی ووڈ اداکارہ کے ہم شکل؟
انہوں نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ ’اب تو لوگ مواد کیلئے قبرستان کو بھی نہیں چھوڑ رہے ہیں‘۔
اداکار نے کہا کہ ’یہ کون سا مواد ہے؟ میں نہیں چاہتا کہ لوگ مجھے اس قسم کے مواد کے لیے جانیں، میں اچھی یا بُری کہانی سنا سکتا ہوں، اپنے گھر کو نہیں بیچ سکتا‘۔
انہوں نے کہا کہ ’میں ایسے کئی لوگوں سے مل چکا ہوں جن کے لاکھوں فالوورز ہیں، جب وہ ڈرامے کی شوٹ پر جاتے ہیں تو انہیں کسی پروگرام کی شوٹنگ اور مرحلوں کا سمجھ ہی نہیں آتا‘۔
فہد مصطفیٰ کا شمار ملک کے ٹاپ اداکاروں میں ہوتا ہے، اداکاری سے لے کر میزبانی کے بعد اب ان کا شمار پاکستان کے بڑے پروڈیوسرز میں کیا جاتا ہے۔