Aaj Logo

اپ ڈیٹ 20 نومبر 2023 04:21pm

دن بھر اونچا اڑنے کے بعد ڈالر کی قیمت میں کمی

انٹر بینک میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز کا آغاز ہوا تو ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، لیکن دن کے اختتام تک ڈالر کی قیمت نیچے آگئی۔

نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز ملکی تبادلہ منڈیوں میں ایک پیسے اضافے کے بعد ڈالر کی خرید و فروخت 286 روپے 49 پیسے میں جاری رہی۔

لیکن دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 53 پیسے کمی ہوئی اور ڈالر285 روپے97 پیسے پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ جمعے کے روز انٹر بینک میں ڈالر کا بھاؤ 88 پیسے کمی سے 286 روپے 50 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار کا ملا جلا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

5 ہزار کے نوٹ کا خاتمہ؟ پیر کو اہم اقداممتوقع

رواں مالی سال پاکستان کے قرضے 818 کھرب تک پہنچ جائیں گے، آئی ایمایف

کے ایس ای 100 انڈیکس 45 پوائنٹس اضافے کے بعد 57 ہزار 109 کی سطح پر پہنچ گیا جو گزشتہ کاروباری روز 57 ہزار 63 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

Read Comments