بہاولپور سے جہاں نواحی علاقے چنی گوٹھ کے قریب 50 سے زائد بھیڑیں اور نصف درجن گائیں ہزارہ ایکسپریس ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگئیں۔
عینی شاہدین کے مطابق عباسیہ لنک کینال پل سے ایک چرواہا اپنے مویشی کراس کرا رہا تھا کہ اسی وقت پنڈی سے کراچی جانے والی ہزارہ ایکسپریس نے ٹریک پر موجود بھیڑوں اور گائے بھیسون کو کچل ڈالا ہے۔
ہزارہ ایکسپریس کی زد میں آنے والے ایک کروڑ مالیت جانور مالک کا واحد ذریعہ معاش تھے۔
حادثہ چرواہے کی غفلت کے باعث جہاں بے زبان جانوروں کی ہلاکت ہوئی، تو دوسری جانب ممنوعہ پل سے کھلے عام گزرنے کی اجازت دے کر ریلوے کا عملہ بھی آئے روز جانوروں کے قتل عام کا زمہ دار ہے۔