Aaj Logo

شائع 18 نومبر 2023 05:09pm

پرویزالہٰی سے اہل خانہ اور وکلاء کی ملاقات، قانونی امور اور انتخابات سے متعلق تبادلہ خیال

راولپنڈی اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی سے ان کے اہل خانہ اور وکلاء نے ملاقات کی، ملاقات میں قانونی امور اور آئندہ انتخابات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا، تحریک انصاف کے صدر نے سیاسی انجیئرنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

اڈیالہ جیل کے ذرائع کے مطابق چوہدری پرویزالہٰی سے ان کے اہل خانہ اور وکلاء کی ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں کروائی گئی۔

ملاقات کرنے والوں میں رازق الہٰی، عثمان ظہور، قیصرہ الہٰی اور زہرہ بی بی شامل تھے جبکہ وکلاء کی ٹیم میں سردارعبدالرازق خان، شمشاد ملہی اور مختاراحمد رانجھا شامل تھے۔

ملاقات میں قانونی امور مقدمات اور آئندہ انتخابات میں قانونی حکمت عملی پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری پرویزالہٰی نے انتخابات سے پہلے پنجاب پولیس اور انتظامیہ کے ذریعے سیاسی انجئیرنگ پرسخت تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ چیف الیکشن کمشنر پولیس اور انتظامیہ کے سیاست میں ملوث ہونے کا نوٹس لیں۔

مزید پڑھیں

اڈیالہ جیل میں صدر پی ٹی آئی پرویز الہٰی سے فیملی کیملاقات

پرویز الٰہی کو گھر نہ پہنچانے کا معاملہ: پولیس افسران کیخلاف توہینعدالت کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی

غیر قانونی بھرتیاں کیس: پرویز الٰہی مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پراینٹی کرپشن کے حوالے

یاد رہے کہ گزشتہ روز پرویز الہٰی کو اڈیالہ جیل کی بی کلاس میں منتقل کیا گیا تھا جہاں اُنہیں گھر کے کھانے اور اہلِ خانہ سے ملاقات کی سہولت میسر ہے۔

Read Comments