Aaj Logo

شائع 18 نومبر 2023 04:03pm

دعوت کے بعد پھیلے کچن کو سمیٹنے کے 5 فوری طریقے

گھروں میں دعوتیں ہونا کوئی نئی بات نہیں، اکثر خواتین دعوت سے نہیں بلکہ دعوت کے بعد کاموں سے گھبراہٹ کا شکار ہوجاتی ہیں۔

دعوت سے قبل خواتین ساری ہی منصوبہ بندی کرلیتی ہیں تاکہ دعوت میں کوئی کمی نہ رہے۔ لیکن دعوت کے بعد وہ اکثر کاموں کے انبار سے پریشان ہوجاتی ہیں۔

زیادہ تر خواتین پھیلے ہوئے کچن کو دیکھ کر پریشان ہوجاتی ہیں، استعمال شدہ پلیٹیں، کپ اور گلاس کو ایک جگہ رکھنا بھی ان کو خاصا مشکل لگ رہا ہوتا ہے۔

دعوت کے بعد خواتین ان تدابیر کو برؤئے کار لاتے ہوئے فوری اپنے کاموں کو نمٹا سکتی ہیں۔

منصوبہ بندی کریں

دعوت میں آئے مہمانوں کو الوداع کہنے کے بعد پہلے چند منٹ تک کاموں کو سرانجام دینے کی منصوبہ بندی کریں۔

مزید پڑھیں:

کچن کے بن بلائے مہمان ’لال بیگ‘ سے کیسے چھٹکارا حاصل کریں

کچن میں موجود یہ چیزیں آپ کی صحت کے لیے خطرہ ہیں

منصوبہ بندی کرنے سے خواتین پُرسکون رہتے ہوئے اپنے کاموں کو سرانجام دے سکتی ہیں۔

چیزوں کو ترتیب دیں

منصوبہ بندی کرنے کے بعد ایک ایک کرکے ان کاموں کو سرانجام دیں۔ مثال کے طور پر پہلے برتنوں کو ایک جگہ کریں اور پھر صفائی شروع کریں۔

ایک سے زیادہ کچرے کے کنٹینر رکھیں

دعوت کے دوران گھر میں کچرا ہونا کوئی غیر معمولی بات نہیں، اس لئے اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ گھر میں اضافی کچرے کے کنٹینرز رکھیں۔

تاکہ باآسانی کچرے کو فوری ان کنٹینرز میں ڈالا جاسکے۔

بچا ہوا کھانے کی فریج میں جگہ بنالیں

اکثر دعوت کا کھانا بچنے پر خواتین گھبراہٹ کا شکار ہوجاتی ہیں کہ اس کھانے کو کہاں رکھا جائے۔ اس گھبراہٹ سے اجتناب کرنے کیلئے خواتین کو چاہئے کہ وہ پہلے ہی سے فریج میں جگہ بنالیں۔

کچھ کاموں کو فوری نمٹا دیں

خواتین اس بات کو یقینی بنائیں کہ کچھ کاموں کو دعوت کے دوران ہی نمٹا دیں۔ اگر چہ وہ کام فوری ہوسکتے ہیں تو ان کو اسی دوران نمٹانا بہتر ہے۔

مثال کے طور پر مہمانوں کو کھانا کھلانے کے بعد کھانے کو لگا نہ رہنے دیں، بلکہ گندے برتنوں کو اسی وقت ایک مخصوص جگہ رکھ دیں۔

Read Comments