بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے آئی سی سی ورلڈکپ فائنل 2023 کے لیے تمام ٹیموں کے سابق کپتانوں کو مدعو کیا ہے، جن میں سابق کپتان عمران خان بھی شامل ہیں۔
ورلڈکپ فائنل سے پہلے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین ذکا اشرف سے بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ نے درخواست کی ہے کہ وہ 1992 ٹیم کے کپتان عمران خان کا خصوصی تحفہ (بلیز) لیں۔
یاد رہے کہ اتوار کو بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ورلڈکپ فائنل سے پہلے ورلڈکپ جیتنے والے تمام کپتانوں کو خصوصی بلیزر دی جائیں گی۔
تقریب میں کلائیو لائیڈ، کپل دیو، ایلن بارڈر، رانا ٹنگا، اسٹیو وا، رکی پونٹنگ، مہندرا سنگھ دھونی، مائیکل کلارک اور آئن مورگن شرکت کریں گے لیکن 1992 کے ورلڈکپ کے فاتح کپتان عمران خان ذاتی وجوہات کی بنا پر شرکت سے معذرت کرلی ہے۔