منی پور کی صورتحال مسلسل بگڑنے لگی، منی پور کے باغی قبائل نے اپنی حکومت قائم کرنے کا اعلان کردیا۔
موان ٹومبنگ نے اعلان کیا ہے کہ اگر 2 ہفتوں میں مودی سرکار نے ہمارے جائز مطالبات پورے نہ کیے تو ہم اپنی خود مختار حکومت قائم کریں گے۔
ذرائع کے مطابق منی پور میں فسادات کو شروع ہوئے 6 ماہ سے بھی زائد کا عرصہ ہوگیا، اس دوران ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک اور 6 ہزار سے زائد بے گھر ہوچکے ہیں۔
منی پور میں اب تک 100 سے زائد پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 5 ہزار سے زائد سرکاری ہتھیار لوٹے جاچکے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک لاکھ سے زائد اہلکار تعینات کرنے کے باوجود حالات مودی سرکار کے قابو سے باہر ہیں، منی پور میں جاری خانہ جنگی پر قابو پانے میں مودی سرکار مکمل ناکام رہی۔
نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن کے مطابق مودی سرکار منی پور میں جنگ اور پرتشدد واقعات ختم کرنے میں سنجیدہ نہیں۔
ستیاپال ملک نے کہا کہ مودی نے سیاسی مقاصد کی خاطر منی پور میں فسادات کروائے۔
منی پور کے قبائل نے مودی سرکار اور کوکی قبیلے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہم نے متعدد بار مودی سرکار سے حالات کو قابو کرنے کی درخواست کی لیکن کوئی سنوائی نہیں ہوئی، ہمیں اب مودی سرکار سے کوئی امید نہیں اس لیے ہم اپنی حکومت قائم کریں گے۔
مظاہرین نے اعلان کیا کہ حکومت کے پاس 2 مہینوں کا وقت ہے اگر ہمارے مطالبات پورے نہ کیے گئے تو ہم ہندوستانی حکومت سے علیحدگی اختیار کرلیں گے۔
منی پور: خاتون کو برہنہ پریڈ کرانے والے کا گھر نذر آتش، بھارت نےخبر75 روزچھپائے رکھی
تنقید کے بعد مودی سرکار کا خواتین کو برہنہ گھمانے کی ویڈیو حذف کرنےکا مطالبہ
منی پورمیں فسادات : مجھے اتنی شرم آئی کہ میں ویڈیو تک نہیں دیکھ سکی،جیا بچن