ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستانی کے لیے 25 کروڑ ڈالرقرض کی منظوری دے دی جبکہ رقم ملک میں بجلی کے ترسیلی نظام میں بہتری کیلئے استعمال کی جائے گی۔
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 25 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی، اعلامیے کے مطابق رقم ملک میں بجلی کے ترسیلی نظام میں بہتری کے لیے استعمال کی جائے گی۔
پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بجلی کا ترسیلی نظام بہتر بنایا جائے گا، منصوبے سے ہائی وولٹیج ٹرانسمیشن نیٹ ورک کو وسعت دی جائے گی، منصوبے سے نیشنل گرڈ کی ترسیلی صلاحیت کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔
اے ڈی بی منصوبے سے پنجاب میں ٹرانسمیشن کے نقصانات کو کم کیا جا سکے گا، قابل اعتماد بجلی کی فراہمی، جامع اور پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے ضروری ہے۔
ایشیائی بینک پاکستان کو مختلف منصوبوں کیلئے 8 بلین ڈالر دےگا
ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کیلئے 30 لاکھ ڈالر امداد کااعلان