Aaj Logo

اپ ڈیٹ 17 نومبر 2023 09:56pm

چیف جسٹس نے عدلیہ کی کارکردگی میں بہتری کیلئے جوڈیشل آٹومیشن کمیٹی تشکیل دیدی

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے نیشنل جوڈیشل آٹومیشن کمیٹی از سر نو تشکیل دے دی، نیشنل جوڈیشل آٹومیشن کمیٹی کی تشکیل نو کا مقصد ملک میں عدلیہ کی کارکردگی میں بہتری لانا ہے۔

سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق نیشنل جوڈیشل آٹومیشن کمیٹی کے سربراہ جسٹس منصور علی شاہ ہوں گے، جسٹس محمد علی مظہر کے علاوہ ہائیکورٹ اور شرعی عدالت کے ایک ایک جج بھی کمیٹی کے رکن ہوں گے۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ نیشنل جوڈیشل آٹومیشن کمیٹی آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) سمیت عدالتی نظام میں جدت پر نیشنل پلان مرتب کرے گی۔

کمیٹی عدالتی نظام میں ڈیجیٹل جدت لاتے ہوئے انصاف کی بہتری اور کیسز کے طریقہ کار کے لئے موبائل ایپ بھی بنائے گی جبکہ عدالتی نظام اور تحقیق میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس متعارف کرائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

’سپریم کورٹ اگر انفارمیشن کمیشن کے ماتحت ہے تو عدلیہ آزاد کیسےہوگئی؟‘

سپریم کورٹ کا زیرالتواء مقدمات کو نمٹانے کے عمل میں شفافیت لانے کیلئےبڑا اقدام

سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ عدلیہ کو ٹیکنالوجی میں جدت اپنانی چاہیئے، دنیا صنعتی انقلاب سے ٹیکنالوجی کی طرف بڑھ چکی ہے یہی وقت ہے کہ پاکستان کے عدالتی نظام کو بھی جدید ٹیکنالوجی اور تربیتی پروگرامز سے روشناس کرایا جائے۔

Read Comments