بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کاجول بھی مصنوعی ذہانت کا نشانہ بن گئیں، اداکارہ کی جعلی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دی گئی۔
بالی ووڈ اداکارہ کاجول کی اس وائرل ویڈیو نے صارفین کو چونکا دیا، اس سے قبل تامل اداکارہ رشمیکا مندانا اور بالی ووڈ کوئن کترینہ کیف کی بھی مصنوعی ذہانت کے ذریعے نامناسب تصاویر بنائی گئی تھیں۔
ویڈیو وائرل ہوتے ہی صارفین کی جانب سے ایک حیران کن ردِعمل سامنے آیا تھا، صارفین اس جعلی ویڈیو میں موجود خاتون کو کاجول ہی سمجھ بیٹھے۔
مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ اس جعلی ویڈیو میں کاجول کو کیمرے کے سامنے لباس تبدیل کرتے ہوئے دِکھایا گیا ہے۔
عبد الرزاق نے ایشوریہ کے سسر امیتابھ بچن سے ذاتی طور پر معافی مانگی؟
فرحان سعید کواروشی روٹیلا کے ساتھ کام کرنے کی آفر
کوہلی نے 50 سنچریوں کا عالمی ریکارڈ توڑ ڈالا، انوشکا بوسے برساتی رہیںw
لیکن یہ ویڈیو روزی برین نامی انگریز سوشل میڈیا اسٹار کی ہے، جو انہوں نے جون 2023 میں بنائی تھی۔
انہوں نے مقبول ٹرینڈ ’گیٹ ریڈی ود می‘ (GRWM) کو فالو کرتے ہوئے ٹک ٹاک پر یہ ویڈیو پوسٹ کی تھی۔
وائرل جعلی ویڈیو میں برین روزی کے چہرے کی جگہ کاجول کا چہرہ ایڈٹ کرکے لگایا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا نے اس حوالے سے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کاجول کا چہرہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس (مصنوعی ذہانت) کا استعمال کرتے ہوئے تبدیل کیا گیا ہے۔
مصنوعی ذہانت ویڈیوز اور تصاویر میں کسی بھی انسان کے چہروں کو تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کی فلم ’ٹائیگر 3‘ سے چند تصاویر منظرِ عام پر آئی تھیں۔
وائرل تصاویر میں کترینہ کیف کو نامناسب انداز میں دکھایا گیا تھا، جبکہ اصل تصویر میں بالی ووڈ اسٹار کو تولیہ میں ملبوس ہالی ووڈ اسٹنٹ وومن سے لڑتے ہوئے دِکھایا گیا تھا۔
اس سے قبل تامل فلموں کی نامور اور خوبرو اداکارہ رشمیکا مندانا کو بھی اس مسئلے کا سامنا کرنا پڑا۔
چند روز قبل سوشل میڈیا پر ایک غیراخلاقی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک خاتون کو نامناسب لباس میں لِفٹ میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا تھا۔
وائرل ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون کا چہرہ مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے ایڈٹ کرکے فلم ’پشپا‘ کی معروف اداکارہ رشمیکا مندانا کے چہرے سے تبدیل کیا گیا تھا۔