لاہور میں انسداد اسموگ کارروائیوں میں تیزی آگئی، اسموگ سے بچاؤ کے لیے پنجاب حکومت نے لاہور سمیت 10 اضلاع میں نقل و حرکت محدود کرنے کا حکمنامہ جاری کردیا جبکہ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈٰبلیو ایم سی) کے انفورسمنٹ ونگ نے 15 روز کے دوران کوڑا جلانے اور آلودگی پھیلانے والے عناصر کے خلاف 300 سے زائد ایف آئی آر درج کر لی گئیں۔
لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا اینٹی اسموگ انفورسمنٹ ونگ شہر بھر میں متحرک ہوگیا ہے۔
آلودگی پھیلانے والے اور کوڑاجلانے والوں پر گزشتہ 15 روز کے دوران 300 سے زائد ایف آئی آر درج کی گئی ہیں جبکہ کوڑا جلانے والوں کے خلاف 12 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے 630 چالان ہوئے۔
گزشتہ روز قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ مصری شاہ میں واقع فیکٹری پر چھاپہ ماراگیا جہاں کوڑا جلانے کے جرم میں 21 افراد کو گرفتار بھی کرلیا گیا جبکہ جوہر ٹاؤن میں کوڑے کو آگ لگانے کے جرم میں 3 افراد دھر لیے گئے۔
سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابرصاحب دین کا کہنا ہے کہ اسموگ پھیلانے والے عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
لاہور ہائیکورٹ کا آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوں کو سیل کرنے کاحکم
دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور کا دوسرا نمبر، دمے کےکیسز میں اضافہ
اسموگ سے بچاؤ کے لیے پنجاب حکومت نے لاہور سمیت 10 اضلاع میں نقل و حرکت محدود کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا۔
ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب حکومت کے احکامات کے تحت لاہور، قصور، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد اور منڈی بہاؤالدین میں ہفتہ کے روز سرکاری اور غیر سرکاری تعلیمی ادارے بند مکمل بند رہیں گے جبکہ تعلیمی ادارے آن لائن کلاسز لے سکتے ہیں۔
نوٹیفکشن کے مطابق تجارتی مراکز، جم ، سینما اور بازار ہفتے کے روز سہ پہر 3 بجے کے بعد سرگرمیاں شروع کر سکیں گے۔
نوٹیفکیشن میں لاہور اور گوجرانوالہ ڈویژن میں نقل و حرکت محدود کرنے کا حکم نانہ بھی جاری کیا گیا ہے۔