سیاحوں کی رسائی کے لئے جھیل روڈ سے برف ہٹانا شروع کردی گئی، برف ہٹ جانے سے سیاح جھیل سیف الملوک پر برفباری سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔
وادی کاغان کے علاقے میں حالیہ برفباری کے باعث جھیل روڈ ناران بند ہوگیا تھا جس کے بعد سیاحوں کی رسائی کے لئے جھیل روڈ سے برف ہٹانا شروع کردی گئی۔
کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اہلکاروں نے بھاری مشینری لگا کر برف ہٹانا شروع کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
رواں سال کتنے سیاحوں نے خیبر پختونخوا کا دورہ کیا، رپورٹجاری
ڈی جی اتھارٹی محمد طارق خان کے مطابق برف ہٹ جانے سے سیاح جھیل سیف الملوک پر برفباری سے لطف اندوز ہوسکیں گے اور خوبصورت مقامات تک سیاحوں کی رسائی ہمارا اولین مقصد ہے۔