Aaj Logo

اپ ڈیٹ 17 نومبر 2023 03:10pm

الشفا اسپتال میں اسرائیل کو کوئی کمانڈ سینٹر نہ ملا، بدترین تباہی، ہزاروں افراد کی جان خطرے میں

غزہ میں اسرائیلی حملوں کے نیتجے میں جنریٹرز کا ایندھن ختم ہو گیا، الشفا اسپتال میں آپریشن جاری رہے گا، کوئی کمانڈ سینٹر نہیں ملا ہے۔

غزہ میں وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ کا کہنا ہے کہ ہزاروں خواتین، بچوں، بیماروں اور زخمیوں کی جان خطرے میں ہے، جبکہ اسرائیل نے الشفاء اسپتال پر تیسری دن بھی چھاپہ مار کارروائی جاری رکھی ہے، ان کا دعویٰ ہے کہ وہاں حماس کا ایک مضحکہ خیز کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر ہے۔

اسرائیلی فوج اپنے اس یقین پر قائم ہے کہ حماس الشفا اسپتال کو فوجی اڈے اور کمانڈر سینٹر کے طور پر استعمال کر رہی ہے، اگرچہ یہ بات قابل غور ہے کہ انہوں نے الزامات کے ٹھوس ثبوت یا ثبوت فراہم نہیں کیے ہیں۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے جو ثبوت فراہم کیے ہیں ان میں واحد ثبوت دکھایا ہے، اس میں بدھ کے روز ملنے والے ہتھیاروں کا ایک ذخیرہ اور اس کا داخلی دروازہ بھی دیکھایا گیا، جو کھودنے کے بعد زیر زمین ایک سرنگ بھی دیکھائی دی گئی ہے۔

اسرائیلی فوج نے جمعرات کو کہا انہوں نے غزہ کے الشفاء اسپتال میں حماس کی سرنگ کی شافٹ اور ہتھیاروں سے بھری ایک گاڑی کا پردہ فاش کیا ہے، ان کو ہتھیاروں کا ایک بڑا ذخیرہ بھی ملا ہے۔

فوج نے یہ بھی کہا کہ انہیں الشفا اسپتال کے قریب حماس کے ہاتھوں یرغمال بننے والی 65 سالہ یہودیت ویس کی لاش برآمد کر لی ہے، جبکہ لاش کی شناخت کرنے کے بعد اہل خانہ کو مطلع کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے مزید کہا کہ وہ الشفا اسپتال میں اپنا آپریشن جاری رکھیں گے کیونکہ ان کے پاس اب بھی ایسے اہداف ہیں جنہیں پورا کرنے کی ضرورت ہے۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ شہرمیں الشيخ رضوان کے علاقے میں بمباری کی گئی، صیہونی فوج کے حملے میں الاحرار کے سیکرٹری جنرل خالد ابوہیلال کے گھر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حملے میں خالد ابوہلال اپنے بیٹے سمیت شہید ہوگئے۔

اردن نے اسرائیل کے ساتھ معاہدہ کرنے سے انکار کردیا ہے، اردنی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ کسی معاہدے پر دستخط نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں جنگی جرائم کا مرتکب ہے، اسرائیلی حملوں کو دفاع کے طور پر جائز قرار نہیں دیا جا سکتا، اسرائیل بین الاقوامی قوانین کی پرواہ کیے بغیر انتقامی کارروائی کر رہا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل پورے خطے کو جہنم کی طرف دھکیل رہا ہے، یہ جنگ جاری نہیں رہ سکتی، اگراسرائیل کی جگہ کوئی ملک ہوتا تو دنیا اس پر پابندیاں لگا دیتی، اسرائیل کو روکنے میں ناکامی عالمی قوانین کے کردار پر سوالیہ نشان ہے۔

Read Comments