بالی ووڈ انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کو ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں بھارت کو کھیلتے ہوئے نہ دیکھنے کی وارننگ دی گئی ہے اور اس کی وجہ انتہائی مضحکہ خیز ہے۔
بدھ کو بھارت نے نیوزی لینڈ کو 70 رنز سے شکست دے کر ورلڈ کپ 2023 کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ہے، یہ میچ 15 نومبر کو ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں ہوا تھا۔
بالی ووڈ میگا اسٹار امیتابھ بچن نے اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ ’جب میں میچ نہیں دیکھتا تو ہم جیت جاتے ہیں۔‘
جس کے بعد ایکس پر ان کی پوسٹ پرمداحوں نے انہیں ورلڈ کپ 2023 کا آخری میچ نہ دیکھنے کے لیے متعدد وارننگز دے دیں۔
ایک صارف نے تو اپنے ہاتھ جوڑ کر بگ بی سے کہا کہ ’سر پلیز آپ فائنل میچ مت دیکھنا۔‘
ایک صارف نے روتے ہوئےانہیں مشورہ دیا کہ ’سر آپ میچ نہ دیکھیں، میں میچ کی جھلکیاں آپ کو خود بھیج دوں گا۔‘
ایک صارف نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ ’آپ ورلڈ کپ کا فائنل نہ دیکھنے کی قربانی دے دیں پھر ہم ایک ساتھ بھارت کی جیت کا جشن منائیں گے‘۔
ورلڈ کپ 2023: پوائنٹس ٹیبل کی انتہائی دلچسپ صورتحال
فلم ’’گھومر‘‘ کا ٹریلر جاری، امیتابھ بچن بھی شامل
کنگ خان اور لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن 17 سال بعد ایک ساتھ اسکرین پرآنے کو تیار
امیتابھ بچن سمیت کئی مشہور شخصیات نے ٹیم انڈیا کو جیت پر مبارکباد دی، جن میں شاہ رخ خان اور انوشکا شرما بھی شامل ہیں۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے بھارت اور نیوزی لینڈ کے اس میچ میں اپنی 50 ویں سنچری اسکور کی جس کے بعد یہ میچ تاریخی بن گیا۔
اس میچ میں ویراٹ کوہلی نےاپنے ہی سابق کرکٹر سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑا ہے۔ آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کا فائنل میچ 19 نومبر کو کھیلا جائے گا۔