سندھ انوائرونمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں کارروائی کرکے بیٹریاں پگھلانے والی غیر قانونی 100 سے زائد بھٹیوں کا خاتمہ کردیا۔
ترجمان سیپا کا کہنا ہے کہ 100 کے قریب بھٹیاں ختم کر دیں، آپریشن وزیرماحولیات، سیکریٹری ماحولیات، ڈی جی سیپا کی ہدایت پرکیا گیا ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹرسیپا منیرعباسی نے کہا کہ بھٹیوں میں بیٹریوں کو پگھلا کر سیسہ نکالا جاتا تھا، بیٹریوں کو پگھلانے سےعلاقے میں ماحولیاتی آلودگی پھیل رہی تھی۔
ڈپٹی ڈائریکٹر لیب کامران خان علاقوں میں مختلف بیماریاں پیداہورہی تھیں۔
ڈپٹی ڈائریکٹر سیپا کا کہنا ہے کہ علاقہ مکین آنکھوں کے امراض کاشکار ہو رہےتھے، عوامی شکایت پر 100بھٹیوں کا خاتمہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس کی جانب سے تعاون پر ان کے شکر گزار ہیں، شہرمیں ایسی سرگرمیوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔