موسمِ سرما نہ صرف سوغات کی وجہ سے اکثریت کا پسندیدہ ہے بلکہ اس کو سردیوں کے علاوہ ’شادیوں کا سیسزن‘ بھی کہا جاتا ہے۔
ہمیشہ ہی سے موسمِ سرما پاکستانیوں کیلئے شادی کا سیسزن رہا ہے، یہ تاجروں کیلئے مہنگے شادی کے ملبوسات کے ذریعے پیسہ کمانے کا بھی موقع ہوتا ہے۔
شادی کے ملبوسات خریدتے وقت ہر خاتون کی یہی خواہش ہوتی ہے کہ وہ کم سے کم داموں میں یہ ملبوسات خریدے۔
کراچی میں رہنے والی خواتین کی رہنمائی کیلئے ذیل میں مارکیٹوں کی ایک فہرست دی گئی ہے، جہاں سے خواتین مناسب داموں میں یہ ملبوسات خرید سکتی ہیں۔
ایم اے جناح روڈ پر واقع ’جامع کلاتھ مارکیٹ‘ کراچی کے بڑے گنجان علاقوں میں پھیلی ہوئی ہے۔ لوگوں کے ہجوم کے سبب بعض اوقات خریداروں کے لئے اس بازار میں نقل و حرکت کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔
موسمِ سرما میں صحتمند بالوں کیلئے 3 اہم تجاویز
بالوں کو ڈائی کرنے والی خواتین خبردار رہیں
بڑھتی عمر کی خواتین توانائی بحال رکھنے کے لیے غذا میں تبدیلی لائیں
سستے داموں اور اچھی کسٹمر سروس کی وجہ سے لوگوں کی بڑی تعداد یہاں آتی ہے۔
کراچی کے علاقے بہادر آباد کی ایک مارکیٹ میں شیفون سے لے کر بروکیڈ سے زری تک مختلف قسم کے ملبوسات موجود ہیں، یہاں ملبوسات کے ساتھ ساتھ دلکش رنگوں سے ملتے جلتے زیورات بھی موجود ہیں۔
جوبلی کلاتھ مارکیٹ بھی ایم اے جناح روڈ پر واقع ہے۔ یہ بازار قدیم ترین بازاروں میں سے ایک ہے لیکن پھر بھی شادی کے سستے اور اچھے ملبوسات کا ذریعہ ہے۔
طارق روڈ پر واقع رابی سینٹر سے بہترین زری برائیڈل ملبوسات کی خریداری بھی بڑے پیمانے پر کی جاتی ہے۔
اورنگی ٹاؤن کی بنارسی مارکیٹ میں نہ صرف عمدہ بنارسی ملبوسات دستیاب ہوتے ہیں بلکہ یہ ملبوسات مناسب قیمتوں میں فروخت کیے جاتے ہیں۔