غزہ پر اسرائیلی حملوں کے 40 روز بعد اقوام متحدہ نے غزہ میں جنگ میں وقفے کی قرار داد منظور کرلی، سلامتی کونسل کے 12 ارکان نے قرار داد کے حق میں ووٹ دیا۔
امریکا، برطانیہ اور روس نے قرار داد پر ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا، جنگ بندی کی قرار داد منظور نہ ہوسکی، قرار داد میں غزہ میں جنگ میں وقفے کا مطالبہ تاکہ محصور شہریوں تک امداد پہنچائی جا سکے۔
قرارداد میں حماس کی قید سے یرغمالیوں کو فوری رہا کرانے کا بھی مطالبہ کیا گیا، جبکہ سلامتی کونسل میں اس سے قبل 4 کوششیں ناکام ہوچکی ہیں۔
اس کے علاوہ اسرائیل نے سلامتی کونسل کی قرار داد کو مسترد کردیا، چینی سفیر کا کہنا ہے کہ ہم سب کونسل کے غیر فعال ہونے سے مایوس ہیں۔