چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامرفاروق نے اڈیالہ جیل سے قیدیوں کی اسلام آباد کی عدالتوں میں حاضری ویڈیو لنک سے لگانے کی ہدایت کردی، چیف جسٹس نے اسلام آباد کی اپنی جیل کی تعمیر جلد از جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی زیر صدارت اڈیالہ جیل سے قیدیوں کی اسلام آباد کی عدالتوں میں پیشیوں کے طریقہ کار سے متعلق اہم اجلاس ہوا۔
جلاس میں سیکرٹری قانون، اسلام آباد کے سیشنز جج، چیف کمشنر اسلام اباد، آئی جی اسلام آباد، ڈی ائی جی جیل خانہ جات اور سپریٹینڈنٹ اڈیالہ جیل نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران آئی جی اسلام آباد کی جانب سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اڈیالہ جیل سے روزانہ 15 سے 20 گاڑیاں قیدیوں کو اسلام آباد کی عدالتوں میں لاتی ہیں جن پر ماہانہ کروڑوں روپے خرچ آتا ہے۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے قیدیوں کو اسلام آباد لانے سے روکتے ہوئے ہدایت کی جن قیدیوں کی اسلام آباد کی عدالتوں میں محض حاضری مطلوب ہو، انہیں ویڈیو لنک کے ذریعے اڈیالہ جیل سے ہی حاضری کے لیے عدالتوں میں پیش کردیا جائے۔
القادر ٹرسٹ کیس: نیب ٹیم نے عمران خان سے اڈیالہ جیل میں تفتیشیکارروائی مکمل کرلی
عمران خان کی ویڈیو لنک پر عدالتوں میں پیشی کی درخواست پر فیصلہمحفوظ
سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عمران خان کا بیٹوں سےٹیلیفونک رابطہ کروانے سےانکار کردیا
اجلاس کے دوران سیکٹری قانون اور چیف کمشنر اسلام آباد نے اسلام آباد کی اپنی جیل سے متعلق اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے آگاہ کیا کہ جیل کی تعمیر میں تاخیر کے باعث لاگت 10 گنا بڑھ چکی ہے۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے اسلام آباد کی اپنی جیل کی تعمیر جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔