خیبرپختونخوا پولیس نے عام انتخابات میں سیکورٹی فراہم کرنے کے لیے ورکنگ شروع کردی۔
ذرائع کے مطابق ایک لاکھ کے لگ بھگ پولیس اہلکار عام انتخابات میں ڈیوٹی دیں گے، الیکشن کمیشن کے ساتھ میٹنگ کے بعد خیبرپختونخوا پولیس پلان کو حتمی شکل دے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی اضلاع میں پاک فوج کیو آر ایف، ایف سی کیو آر ایف بھی تعینات کیے جانے کا امکان ہے۔
دوسری جانب چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے نگراں وزیرِاعلٰی خیبر پختونخواہ جسٹس ریٹائیرڈ ارشد حسین شاہ کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق نگراں وزیرِ اعلٰی نے چیف الیکشن کمشنر کو صوبے میں انتخابات کی تیاریوں پربریفنگ دی اور یقین دہانی کرائی کہ صوبائی حکومت الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کرصوبے میں آزادانہ، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات کا انعقاد یقینی بنائے گی۔
چیف الیکشن کمشنرنے کہا کہ عام انتخابات کے پرامن انعقاد کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں، ووٹرز کا تحفظ اولین ہونی چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں:
عام انتخابات کی تیاری، بلاول 15 نومبر کو خیبرپختونخوا جائیںگے
سکندر سلطان راجہ کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ میں انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے جلد ہی الیکشن کمیشن صوبے کا دورہ کرے گا۔