Aaj Logo

شائع 15 نومبر 2023 05:48pm

کپڑوں پر موجود ضدی دھبوں سے اب پریشان نہ ہوں

اکثر کپڑوں پر کھانے پینے یا کھیل کود کے دوران گھاس یا مٹی کے سخت داغ ماؤں کو پریشان کر دیتے ہیں اور ان سے چھٹکارا پانے کیلئے مہنگے مصنوعات استعمال کیے جاتے ہیں۔

چکنائی ہو، سیاہی ہو یا صرف پسینے کے دھبے، آپ کے کپڑوں سے ان داغوں کو باہر نکالنے کے کئی طریقے موجود بھی ہوتے ہیں لیکن ہمیشہ آپ کے پاس ضروری مصنوعات موجود نہیں ہوتیں۔

لیکن ان آسان تجاویز کے ساتھ آپ صفائی کی مہنگی مصنوعات کے بغیر اپنے کپڑوں سے ان داغوں کو ہٹا سکتے ہیں۔

اگر آپ ان تجاویز کے ساتھ آپ اپنے کپڑوں سے ان عام داغوں کو دور کرنے کی کوشش کریں تو ممکن ہے کہ کم وقت اور کم پیسوں میں آپ کو مکمل صفائی حاصل ہو جائے۔

یہاں کچھ ایسے دھبوں کو صاف کرنے کے طریقے ہیں جو آپ کو آسانی سے ان سے چھٹکارا دلا سکتے ہیں۔

گھاس کے دھبے

اکثر کھیل کے دوران گھاس پر گرنے کی وجہ سے کپڑوں پر گہرے نشانات پڑ جاتے ہیں۔ تو اب اس کے لئے پریشان نہ ہوں۔

آپ سرکہ کی مدد سے ان کو بآسانی صاف کر سکتے ہیں۔

ایک بالٹی میں دو کپ سفید سرکہ ڈالیں اور اپنے نشان زدہ کپڑوں کو تقریباً تیس منٹ تک اس میں بھگو دیں اور پھر صاف پانی سے دھو لیں۔

اگرداغ پھر بھی نہ جائیں تو پانی کے ساتھ تھوڑا سا بیکنگ سوڈا ملا لیں اور برش کا استعمال کرکے اس داغ پر رگڑیں اور اسے مزید پندرہ منٹ تک بھگو دیں تو داغ مکمل طور پرغائب ہو جائے گا۔

چکنائی کے دھبے

جب ہم کھانا پکا رہے ہوتے ہیں تو اکثرہمارے کپڑوں پر کچھ ناقابل بیان چکنائی کے دھبے پڑ جاتے ہیں۔

اس کے لئے آپ کو صرف کچھ ڈش واش صابن ، کچھ بیکنگ سوڈا اور ٹوتھ برش کی ضرورت ہو گی۔

کپڑوں پر موجود داغ پر ڈش واش صابن ڈالیں اور اسے اپنی انگلیوں سے رگڑیں، پھر تھوڑا بیکنگ سوڈا بھی اس پر ڈال کراسے بھی برش سے رگڑیں۔

دھونے سے پہلے اسے ایک گھنٹے تک لگا رہنے دیں اور صاف پانی سے دھولیں۔

مزید پڑھیں

ضدی تیل اور کھانے کے نشانات بالکل صاف کرنے کے آسان طریقے

اسپرین کی گولی گھریلو ٹوٹکوں میں بھی کام آ سکتی ہے

سیب کا سرکہ : 9 حیران کن فوائد

سیاہی کے دھبے

یہ دھبے اکثر نکالنا مشکل ہوجاتا ہے اگر یہ صرف ایک انک پین ہے توآپ کو کپڑے دھونے والے ڈٹرجنٹ اور پانی سے داغ کو صاف کرنا آسان ہوتا ہے۔

لیکن اگر آپ کا داغ ضدی ہے تو آپ کو کچھ گتے اور کچھ الکوحل کی ضرورت ہوگی۔

آپ اپنے کپڑوں کے اندر گتے کا ایک ٹکڑا (یا کوئی اور حفاظتی پرت) رکھ کراس لیکویڈ کواس پر ڈالیں یہ کپڑوں پر سے سیاہی کو صاف کردے گا۔

کپڑے سے سیاہی کھینچنے کے لئے صرف داغ پرایک کپڑا یا کاغذ کا تولیہ ڈالیں اور اس عمل کو اس وقت تک دہرا سکتے ہیں جب تک کہ داغ مکمل طور پر ختم نہ ہوجائے۔

پسینے کے دھبے

اکثر افراد اس بات سے پریشان ہو جاتے ہیں جب ان کے کپڑوں پر پسینے کے نامناسب دھبے نظر آتے ہیں، لیکن اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔

ایک چوتھائی کپ سرکہ کے ساتھ ایک کپ پانی مکس کریں، اس مکسچرمیں داغ دار حصہ بھگو دیں یا پورا کپڑا اس مکسچرمیں ڈال دیں اور اسے 30 منٹ تک اس میں رہنے دیں، اب اپنے کپڑے کو دھوئیں اور چیک کریں کہ داغ ختم ہو گیا ہے یا نہیں۔

اگر داغ غائب ہو گیا ہے تو آپ صاف پانی سے اسے دھو سکتے ہیں۔ اگر نہیں، تو دوبارہ اس عمل کو دہرائیں نشانات صاف ہو جائیں گے۔

Read Comments