Aaj Logo

شائع 14 نومبر 2023 10:55pm

چاند نظر نہیں آیا، یکم جمادی الاول جمعرات 16 نومبر کو ہوگی

ملک بھر میں جمادی الاول 1445 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا جبکہ یکم جمادی الاول جمعرات 16 نومبر کو ہوگی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت وزارت مذہبی امور میں ہوا، ماہرین فلکیات اور رویت ہلال کمیٹی کے ارکان نے وزارت مذہبی امور کی چھت پر دوربین کی مدد سے جمادی الاول کا چاند دیکھنے کی کوشش کی۔

اجلاس کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے کسی علاقے سے چاند نظر آنے کی شہادت نہیں ملی، جس کے بعد متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ یکم جمادی الاول 1445 بروز جمعرات 16 نومبر کو ہوگی۔

مولانا عبدالخبیر آزاد نے افواج پاکستان کے شہداء کے لیے دعائے مغفرت کرائی اور کہا کہ خودکش حملوں اور دہشت گردی کے خلاف 10 ہزار سے زائد علماء پاکستان نے فتویٰ دیا، وطن سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے، او آئی سی کانفرنس میں محمد بن سلمان سمیت مسلم حکمرانوں نے امہ کی نمائندگی کی۔

انہوں کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے دہشت گردی کی انتہا کردی، اسرائیل فلسطینیوں پر بدترین ظلم ڈھارہا ہے، عالمی اداروں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، اگر غزہ کے مسلمانوں کا ساتھ نہ دیا تو تاریخ ہمیں معاف نہیں کرے گی، فلسطین اور قبلہ اول کو آزاد ہونا چاہیئے۔

مزید پڑھیں

ذی الحج کا چاند نظر آگیا،پاکستان میں عیدالاضحیٰ 29 جون کوہوگی

عید الاضحیٰ کب منائی جائے گی

محرم الحرام کا چاند کب نظر آئے گا، محکمہ موسمیات نے پیشگوئیکردی

مولانا عبدالخبیر آزاد نے مزید کہا کہ آرمی چیف نے بھی فلسطینیوں کے ساتھ حمایت کا اعلان کیا، اسرائیل دہشت گر ریاست ہے، اللہ فلسطین اور کشمیر کے مسلمانوں کی مدد فرمائے۔

Read Comments