سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف شکایات کے معاملے پر سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس 20 نومبر کو طلب کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس 20 نومبر کو طلب کرلیا گیا، اجلاس میں جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس سردار طارق مسعود کے خلاف شکایات کا جائزہ لیا جائے گا۔
اجلاس میں جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے اعتراضات پر بھی غور کیا جائے گا اور انہیں جواب کا موقع دیا جائے گا۔
کونسل کی جانب سے جسٹس سردار طارق مسعود کے خلاف شکایت کنندگان کو شواہد کے ہمراہ طلب کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل نے اپنے 27 اکتوبر کے اجلاس میں سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے انہیں اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے 14 روز میں جواب طلب کیا تھا۔
سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کو شوکاز نوٹس جاریکردیا
جسٹس مظاہر نقوی کیخلاف شکایات پر جسٹس طارق مسعود نےقانونی رائےدیدی
جسٹس طارق مسعود کا بینچ سپریم کورٹ کے تمام بینچز پر برتری لےگیا
جسٹس مطاہر نقوی نے اظہار وجوہ کا جواب دینے کے بجائے 10 نومبر کو سپریم جوڈیشل کونسل میں اپنے اعتراضات جمع کروائے تھے جن میں کہا گیا تھا کہ کونسل میں شامل ارکان ان کے بارے میں جانبدار ہیں، سپریم جوڈیشل کونسل نے اظہار وجوہ کے نوٹس میں بھی جانبداری کا مظاہرہ کیا جس کا جواب نہیں دیا جاسکتا۔