پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نئے چیف سلیکٹر کے مضبوط امیدوار بن گئے جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے اعلان جلد متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق محمد حفیظ کو قومی ٹیم کا چیف سلیکٹر بنائے جانے کا امکان ہے تاہم بورڈ کے اہم عہدیداران اور سابق کرکٹرز نے محمد حفیظ کو ذمہ داریاں سونپنے کی حمایت کردی۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے چیف سلیکٹر کے حوالے سے آئندہ 24 سے 36 گھنٹوں میں اعلان متوقع ہے۔
محمد حفیظ دورہ آسٹریلیا سمیت نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے قومی ٹیم کا انتخاب کریں گے۔
محمد حفیظ پی سی بی کی موجودہ مینجمنٹ میں کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی کے بھی رکن تھے تاہم ورلڈ کپ کے لیے قومی اسکواڈ کے انتخاب میں انضمام الحق کی سلیکشن کمیٹی نے ان کی تجاویز نہ مانیں تو وہ ٹیکنکل کمیٹی سے مستعفی ہو گئے تھے۔
محمد حفیظ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلانکردیا
چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف نے انہیں ایک بار پھر پی سی بی میں اہم ذمہ داریاں دینے کی آفر کردی ہے کیونکہ وہ ذکاء اشرف کی گڈ بک میں ہیں۔