Aaj Logo

شائع 13 نومبر 2023 04:56pm

محکمہ خوراک پنجاب نے گندم اور آٹے کا سرکاری ریٹ مقرر کردیا

Welcome

محکمہ خوراک پنجاب نے گندم اور آٹے کا سرکاری ریٹ مقرر کردیا۔

گندم کا 40 کلو تھیلے کا ریٹ 4 ہزار 700 روپے مقرر کر دیا گیا جبکہ 10 کلو آٹے کے تھیلے کا ایکس مل ریٹ ایک ہزار 374 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ 10 کلو آٹے کے تھیلے کا ریٹیل ریٹ ایک ہزار 399 روپے مقررکیا گیا ہے۔

سیکرٹری خوراک پنجاب نے گندم اور آٹے کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، کابینہ کمیٹی کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

گندم اور آٹے کا سرکاری نرخ فوری طور پر صوبہ بھر میں نافذ العمل ہوں گے۔

مزید پڑھیں

ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی، گندم کی 16 ہزار بوریاںبرآمد

سندھ کابینہ کا گندم کی سپورٹ پرائس 4 ہزار روپے فی من برقرار رکھنے کافیصلہ

سندھ کے سرکاری گوداموں سے 2 لاکھ 66 ہزار،453 گندم کی بوریاں غائب ہونےکا انکشاف

Read Comments