گلوکاری کی دنیا کو خیرباد کہنے والی پاکستان کی نامور گلوکارہ رابی پیرزادہ نے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ”ایکس“ پر رابی پیرزادہ نے غزہ میں اسرائیل کی بربریت پر ملالہ یوسفزئی کے سامنے سوال اٹھا دیا۔
رابی پیرزادہ نے دل دہلا دینے والی ایک ویڈیو بھی شئیر کی ہے، جس میں اسرائیلی فوج کے بلڈوزر کو ایک معصوم فلسطینی شہری پر چڑھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
رابی پیرزادہ نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے سوال کیا کہ ’کیا دنیا میں کوئی انسان ہے جو ان اسرائیلی درندوں کو روکے؟‘
پوسٹ میں رابی پیرزادہ نے اقوام متحدہ سے مخاطب ہوکر پوچھا کہ ’یہ سب کیا ہے؟ آخرہم یہ انتہا کا ظلم اور سفاکیت کیسے ہونے دے رہے ہیں؟‘
اُنہوں نے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پوچھا کہ ’آپ اسرائیل کے خلاف سنجیدہ احتجاج کیوں نہیں کر رہیں؟ کیوں خاموش ہیں؟ آخر اس بےحس دنیا کے ساتھ کیا مسئلہ ہے؟‘