Aaj Logo

شائع 13 نومبر 2023 01:32pm

قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ مورنی مورکل مستعفی

ورلڈ کپ میں خراب گیند بازی کے پیش نظر قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ مورنی مورکل عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مورنی مورکل نے اپنے استعفے سے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ کو باقاعدہ آگاہ کردیا ہے جب کہ ٹیم مینجمنٹ میں مزید اکھاڑ پچھاڑ متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق مورنی مورکل کے علاوہ ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر سمیت دیگر مینجمنٹ ارکان کی برطرفیوں کا بھی امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ورلڈ کپ میں پانچویں پوزیشن والی پاکستان کرکٹ ٹیم کو کتنی انعامی رقمملے گی

بابراعظم نے ورلڈ کپ میں خراب کارکردگی پر قوم سے معافی مانگلی

اس کے علاوہ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ مورنی مورکل کے مستعفی ہونے کے بعد کرکٹ بورڈ نے دورہ آسٹریلیا کے لیے عمر گل کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Read Comments