پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے دورہ بلوچستان میں تبدیلی کردی گئی، سابق وزیراعظم 2 روزہ دورے پر کل کوئٹہ پہنچیں گے، بلوچستان سے تعلق رکھنے والے 20 سے زائد الیکٹیبلز مسلم لیگ ن کے پلڑے میں جانے کو تیار جبکہ دیگر سینیئر سیاستدان بھی ن لیگ میں شمولیت اختیار کریں گے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) ایک بار پھر سے بلوچستان کی بڑی سیاسی جماعت بننے جارہی ہے، سابق وزیراعظم نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کے ہمراہ 2 روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے۔
ن لیگ بلوچستان کے سینئر رہنما چوہدری نعیم کریم کا کہنا ہےکہ بڑی سیاسی شخصیات ن میں شمولیت کا اعلان کریں گی۔
اس سے قبل ن لیگ کے سینئر رہنما سردار ایاز صادق نے دورہ کوئٹہ کے موقع پر 20 سے زائد الیکٹیبلز سمیت سینئر سیاست دانوں سے ملاقاتیں کی تھیں۔
مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنے والے سابق صوبائی وزراء میں سردار عبدالرحمان کھیتران، محمد خان طور اتماخیل، محمد خان لہڑی، عبدالکریم نوشیروانی، نواب چنگیز مری، نور محمد دمڑ، عبدالغفور لہڑی، سردار مسعود لونی، ڈاکٹر ربابہ بلیدی، مجیب الرحمان محمد حسنی سمیت دیگر سابق وزراء شامل ہیں۔
سحر گل خلجی سمیت سینیئر سیاست دان اراکین اپنی باقاعدہ شمولیت کا اعلان کریں گے۔
شہباز شریف کی لشکری رئیسانی کو ن لیگ میں شمولیت کیدعوت
مسلم لیگ (ن) کی گورنر ہاؤس میں اہم بیٹھک، جنوبی پنجاب کے سیاسیمعاملات پرغور
سابق وزیر اعلیٰ جام کمال کی بھی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت متوقع ہے۔