اسلام آباد کی مقامی عدالت نے دفعہ 144 خلاف ورزی کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے فواد چوہدری کےخلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت کی۔
فواد چوہدری کے وکیل ایڈووکیٹ قمر عنایت پیش ہوئے جب کہ سابق وفاقی وزیر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جس میں کہا گیا کہ فواد چوہدری جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں، اس لیے وہ عدالت پیش نہیں ہو سکتے۔
یہ بھی پڑھیں:
توہین الیکشن کمیشن: چیئرمین پی ٹی آئی، اسد عمر، فواد چوہدری میں سےکوئی پیش نہ ہوا
عدالت نے فواد چوہدری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس سماعت 23 نومبر تک ملتوی کر دی۔