Aaj Logo

شائع 13 نومبر 2023 11:22am

گیٹ نمبر4 میں ساتھ تھے، مجھے نظر لگ گئی، نواز شریف کو نظر لگنے کا منتظر ہوں، شیخ رشید

سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ گیٹ نمبر4 میں نوازشریف کے ساتھ تھا، ہمیشہ گیٹ 4 کا ساتھ دیا، مجھے نظر لگ چکی، انتظار میں ہوں نواز شریف کو کب لگے گی۔

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیرداخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میرے خلاف ایسے ایسے شہروں میں کیس بنے جو دیکھے ہی نہیں، میرے خلاف جو بھی کیس ہیں وہ مجھے بتائےجائیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں اور نواز شریف ایک ہی دن پاکستان آئے تھے، مجھے نظرلگ چکی، اب انتظار میں ہوں انہیں کب نظر لگے گی، گیٹ نمبر4 میں نواز شریف کے ساتھ تھا، ہمیشہ گیٹ 4 کا ساتھ دیا۔

سابق وزیر نے کہا کہ انتخابات تو ایک دن اس ملک میں ہونے ہی ہیں، الیکشن سیاسی جماعتوں میں ہونا چاہیے، اداروں اور سیاسی جماعتوں میں نہیں۔

شیخ رشید کی درخواست

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں درخواست دائر کی، جس میں آئی جی پنجاب،سی پی اوراولپنڈی کو درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔

شیخ رشید نے درخواست میں مؤقف پیش کیا کہ 9 مئی کے واقعات کے مقدمات میں میرا نام شامل نہیں، مجھے 7 ماہ کی تاخیر کے بعد بیانات میں ملوث کیا گیا ہے۔

شیخ رشید کی درخواست پر ابتدائی سماعت جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے کی۔ عدالت نے پٹیشن کے تمام اعتراضات ختم کردیئے اور نمبر لگا کر مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔

ہائی کورٹ آفس نے شیخ رشید کی درخواست پر ڈاکومنٹس کی کمی کے اعتراضات کئے تھے۔ تاہم اب اعتراضات دور ہونے کے بعد درخواست کل سماعت کیلئے مقرر ہونے کا امکان ہے۔

Read Comments