Aaj Logo

شائع 13 نومبر 2023 10:36am

پیٹ کی گیس سے فوری نجات پانے کا آسان اور گھریلو حل

گیس اور تیزابیت اکثر طبعیت میں بے چینی کی وجہ بنتی ہے،اور طبعیت ناساز ہونے کا براہ راست اثر آپ کے مزاج پر پڑتا ہے۔

بہت زیادہ گیس پیٹ میں درد یا سوزش کی وجہ بن جاتی ہے، اکثریت اس مسئلے سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے دوائیوں کا استعمال کرتی ہے جو انسانی جسم کیلئے مُضر ہے۔

تاہم طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس مسئلے کو گھریلو نسخوں سے دور کرنا زیادہ مؤثر ہے۔

گیس کے مسائل کی وجہ

گیس کے مسائل مندردجہ ذیل وجوہات کے سبب سامنے آتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

کاربوہائیڈریٹس کے مسائل کم اور فوائد زیادہ ہیں، نئی تحقیق

اسمارٹ واچ نے ایک اور زندگی بچا لی

تیزی سے وزن کم کرنے کیلئے یہ ٹوٹکہ آزمائیں

• کھانے یا پینے کے دوران ہوا کا خارج ہونا

• گیس پیدا کرنے والی غذائیں جیسے پھلیاں، گوبھی اور کاربونیٹڈ مشروبات کا استعمال کرنا

• معدے کے حالات جیسے لیکٹوز عدم برداشت(lactose intolerance) یا آنتوں کا سنڈروم (آئی بی ایس)

• تناؤ(اسٹریس) اور اضطراب(anxiety) ہاضمے کے عمل کو متاثر کرتے ہیں، جو گیس کی وجہ بنتے ہیں۔

بیکنگ سوڈا اور لیموں کا رس

طبی ماہرین کے مطابق بیکنگ سوڈا اور لیموں کا رس گیس کے مسائل دور کرنے کیلئے ایک بہترین گھریلو علاج ہے۔

بیکنگ سوڈا سینے کی جلن اور بدہضمی کو کم کرتا ہے جو گیس کا باعث بنتے ہیں، جبکہ لیموں کا رس سوزش اور گیس کو کم کرتا ہے۔

ایک گلاس پانی میں آدھا چائے کا چمچ بیکنگ سوڈا اور آدھا لیموں کا رس ملائیں، اچھی طرح مکس کرنے کے بعد اس کو پی لیں۔

واضح رہے کہ اس مشروب کو ضرورت سے زیادہ استعمال نہ کیا جائے، کیونکہ بیکنگ سوڈا اور لیموں کے رس کا زیادہ استعمال مختلف ضمنی اثرات کا باعث بن سکتا ہے۔

Read Comments