پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تاریخ میں پہلی بار 100 انڈیکس 56 ہزار کی حد عبور کرگیا۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج نے ایک اور سنگ میل طے کرلی کرلیا ہے، اور 100 انڈیکس پہلی بار 56 ہزار کی حد عبور کرگیا۔
پیر کے روز کاروبار کے شروع ہوتے ہی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں 600 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ہوا، اور انڈیکس نے 56 ہزار کی حد بھی عبور کرلی۔
بعد ازاں 100انڈیکس میں 1000 پوائنٹس سے زائد اضافہ ہوگیا اور کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 56 ہزار 433کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔
جمعہ کو ہنڈریڈ انڈیکس 55 ہزار 391 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔