پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ورلڈ کپ میں شرکت کرنے کے بعد بھارت سے وطن واپس پہنچ گئے۔
بابر اعظم نجی ائیر لائن کے ذریعے ورلڈ کپ 2023 میزبان ملک سے پہلے دبئی گئے جہاں سے انہوں نے اپنے آبائی شہر لاہور کے لئے اڑان بھری تھی۔
کپتان قومی کرکٹ ٹیم کی ائیر پورٹ آمد پر لوگوں کے ہجوم نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے جب کہ کھلاڑیوں اور منیجمنٹ اسٹاف کو ویلکم کرنے کے لیے اُن کے اہل خانہ بھی ائیر پورٹ پر موجود تھے۔
بابر اعظم اور مینیجمنٹ اسٹاف کو سخت سکیورٹی میں گاڑیوں تک پہنچایا گیا، اس کے علاوہ کُچھ مداحوں نے بابر اعظم کے ساتھ سیلفیاں بھی لیں۔
واضح رہے کہ بابراعظم سمیت 11 قومی کرکٹرز اتوار کی صبح کلکتہ سے دبئی کے لئے روانہ ہوئے تھے۔
قومی کرکٹ ٹیم کا 22 ارکان پر مشتمل دوسرا گروپ بھی بھارت سے دبئی کے لئے روانہ ہوچکا ہے جس میں شاہین شاہ آفریدی، امام الحق، سلمان علی آغا، محمد نواز اور دیگر کھلاڑی شامل ہیں۔