وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کا دورہ کیا اور اہم اجلاس میں فلاح عامہ کیلئے جاری 43 ترجیحی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔
محسن نقوی نے پی اینڈ ڈی بورڈ اجلاس میں ڈرون فوٹیج کے ذریعے 43 منصوبوں پر ہونے والی پیشرفت کا مشاہدہ کیا۔
چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ افتخار سہو نے وزیر اعلیٰ کو ہر پراجیکٹ کی فیزیکل پراگریس کے بارے میں بریف کیا۔
اجلاس میں شاہدرہ ملٹی گریڈ فلائی اوور، امامیہ کالونی اوور ہیڈ برج، اکبر چوک فلائی اوور، رنگ روڈ سدرن لوپ پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
گوجرانوالہ کو سیالکوٹ لاہور موٹروے سے لنک کرنے والی سڑک، فیصل آباد میں عبداللہ پور فلائی اوور اور دیگر پراجیکٹس پر بریفنگ دی گئی۔
محسن نقوی نے ملتان شجاع آباد فلائی اوور منصوبے پر کام کی رفتار میں سست روی پر تشویش کا اظہار کیا۔
اجلاس میں نئے جی او آر، سروسز، گنگارام، لیڈی ولیگٹن، میو اور جنرل سمیت دیگر اسپتالوں کی اپ گریڈیشن اور منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ بھی لیا گیا۔