رجسٹرار سپریم کورٹ نے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہریوں کی بے دخلی کے خلاف درخواست اعتراضات لگا کر واپس کردی۔
رجسٹرار سپریم کورٹ نے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہریوں کی بے دخلی کےخلاف درخواست پر 6 اعتراضات عائد کیے۔
اعتراض میں کہا گیا کہ درخواست میں آرٹیکل 184(3) کے تحت مفاد عامہ کے نکتے کی نشاندہی نہیں کی گئی جبکہ انفرادی حق تلفی کے لیے آرٹیکل 184(3) کا استعمال نہیں کیا جا سکتا۔
سپریم کورٹ کے رجسٹرار نے درخواست پر یہ اعتراض بھی لگایا کہ درخواست میں آرٹیکل 184(3) کے استعمال کے لیے مناسب جواز فراہم نہیں کیا گیا اور درخواست گزار نے ریلیف لینے کے لیے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا۔
یہ بھی پڑھیں :
افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں سے پاسپورٹس چھین لیے گئے، طورخم بارڈر پر احتجاج
ایک لاکھ 96 ہزار سے زائد غیر قانونی افغان بذریعہ طورخم افغانستان لوٹ گئے
اسلام آباد سے اسٹریٹ کرائمز میں ملوث دو غیر ملکی ڈاکو گرفتار
غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہریوں کی بے دخلی کےخلاف درخواست پر عائد اعتراض میں کہا گیا کہ آرٹیکل 248 کے تحت نگراں وزیراعظم اور وزرائے اعلیٰ کو فریق نہیں بنایا جا سکتا۔