سابق بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ کی ویڈیو پسندیدہ کھانے کا نام بتانے کے باوجود غلط وجوہات کی بناء پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی یوٹیوبر کو دیے گئے ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو میں یووراج سنگھ نے اپنے پسندیدہ کھانوں کے بارے میں بتایا اور اس انکشاف نے غیر متوقع وجوہات کی بنا پر انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی۔
پوڈ کاسٹ کے ایک مختصر کلپ میں یووراج سنگھ نے اپنے کھانے کی ترجیحات سے متعلق گفتگو کی، اس دوران ان کا کہنا تھا کہ وہ کڑھی چاول بہت شوک سے کھاتے ہیں اور وہ ان کے پسندیدہ کھانوں میں سے ایک ہے۔
اگرچہ یووراج سنگھ کے کھانے سے متعلق کے انکشافات دلچسپ تھے مگر ویڈیو نے ایک اور وجہ سے بھی توجہ مبذول کروائی۔
سوشل مڈیا پر ناظرین نے رنویر کا موازنہ ایف بی آئی کے ایک ایجنٹ سے کیا جو سیریل کلر سے پوچھ گچھ کرنے سے پہلے غیر معمولی مذاق میں مصروف تھا۔
ایک صارف نے ایکس پر ویڈیو کلپ کے ساتھ اپنے کیپشن میں لکھا کہ ایسا لگتا ہے جیسے میزبان ایف بی آئی کا کوئی ایجنٹ ہے جو کسی سیریل کلر سے پوچھ گچھ کرنے سے پہلے کوئی چھوٹی سی بات کر رہا ہو۔
ایک سوشل میڈیا صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ یووراج سوچ رہے ہیں کہ یہ لڑکا کیا کر رہا ہے لیکن کھانا اہم ہے، اس لئے اس پر توجہ مرکوز کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
ورلڈ کپ: سابق بھارتی کرکٹر کی پاکستان کرکٹ ٹیم سے متعلق ایک اورپیشگوئی
آسٹریلیا سے شکست کے بعد سابق بھارتی کرکٹر نے بابر اعظم کو کیا مشورہدیا؟
اگرچہ یووراج سنگھ کے اپنے پسندیدہ کھانوں کے بارے میں انکشافات پوڈ کاسٹ کا مرکزی موضوع نہیں تھے، لیکن بات چیت میں غیر متوقع موڑ نے یقینی طور پر اس ویڈیو کو وائرل کردیا ہے۔