فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کی پوتی بھی اسرائیلی بمباری میں شہید ہوگئیں۔
فلسطینی میڈیا کے مطابق روعا حمام غزہ کی اسلامک یونیورسٹی میں میڈیکل کی طالبہ تھی، وہ براق اسکول پر ہونے والے اسرائیلی حملے میں شہید ہوئیں۔
فلسطینی مزاحمتی تنظیم سے منسلک اکاؤنٹس سے بھی اسماعیل ہانیہ کی پوتی کی شہادت کی تصدیق کی جاچکی ہے۔
اسماعیل ہانیہ کی پوتی کے علاوہ اس سے پہلے اس خاندان کے دیگ افراد بھی شہید ہوچکے ہیں، ان میں بیٹے، بیٹی، پوتے اور پوتیوں سمیت 14 افراد شامل ہیں۔
فلسطینی تعمیراتی کارکنوں کو نکال کر اسرائیل نے بھارت سے مزدور منگوا لیے
مشرق وسطیٰ کی جنگ سے عالمی اقتصادی بحران پیدا ہوسکتا ہے، معاشی ماہرین کا انتباہ
ایمبولینسز پر اسرائیلی حملوں سے خوفزدہ ہوں، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ
اسرائیل کے غزہ میں فضائی حملوں میں تقریباً 11 ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، جبکہ اسرائیل کی جانب سے اسپتالوں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔