پشاور کے علاقے پھندو میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم داعش کے مالی معاون کو گرفتار کر لیا۔ ملزم سے 7 کروڑ مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی گئی۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کاروبار کے نام پر کالعدم تنظیم داعش کو فنڈنگ کرنے والے ملزم سلطان کا تعلق افغانستان سے ہے۔ گرفتار ملزم کی نشاندہی پر دیگر ساتھیوں فیروز، روف، محمد حسن اور خان محمد کی تلاش بھی جاری ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم، دہشتگردوں کو کروڑوں روپے ارسال کر رہا تھا، دہشت گردی دفعات کے تحت تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزم سے 11 ہزار ڈالر ، ایک لاکھ 50 ہزار یورو، 22 ہزار ریال برآمد ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں :
اسلام آباد سے اسٹریٹ کرائمز میں ملوث دو غیر ملکی ڈاکو گرفتار
افغان حکومت سلامتی خطرات دور کرنے کیلئے اقدامات کرے، پاکستان کا مطالبہ
لاہور سے کراچی جانے والی کار سے اسلحے کی کھیپ برآمد، 2 ملزمان گرفتار
سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کی جیب سے پشتو میں لکھی گئی تحریر ملی جس پر لکھا ہے اس ٹارگٹ کے بعد دوسرے ہدف کا انتظار کرو جبکہ جیب سے داعش کی، کی چین بھی برآمد ہوئی۔