معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید ہیں، ان کا کہنا ہے کہ پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا۔
ورلڈ کپ 2023 میں سری لنکا کی تاریخی شکست نے پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدوں کو معدوم کردیا ہے۔ ایسے میں حریم شاہ کرکٹ شائقین کو ہمت دلانے کیلئے سامنے آگئیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ٹک ٹاکر حریم شاہ نے قومی ٹیم کی کامیابی کے لیے ایک خصوصی پوسٹ شئیر کی۔
انہوں نے پاکستانی کھلاڑیوں کی نماز ادا کرتے ہوئے تصویر شئیرکی اور کیپشن میں لکھا، ’ وہ تدبیر کرتے ہیں اور اللہ تدبیر کرتا ہے، یقیناً اللہ بہترین تدبیر کرنے والا ہے’۔
ٹک ٹاکر نے کہا کہ ’انشاءاللہ! پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا‘۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان آخری لیگ میچ 11 نومبربروز ہفتہ دوپہر 1:30 بجے کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلا جائے گا۔
پاکستانی شائقین اس وقت کسی معجزہ کے لیے دعا گو ہیں، اور امید کررہے ہیں کہ پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا۔
پاکستان کو آئی سی سی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیےانگلش ٹیم کو کم سے کم 287 رنز سے ہرانا ہوگا۔
پہلے بولنگ کی صورت میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو ہدف حاصل کرنے کیلئے صرف 2.4 اوورز ملیں گے۔