کراچی کے بجلی صارفین پر 22 ارب 56 کروڑروپے کے اضافی بوجھ کی درخواست دائر کردی گئی ہے۔
کراچی کے بجلی صارفین پر اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں، اس حوالے سے ڈسکوز نے نیپرا میں 22 ارب 56 کروڑروپے کے اضافی بوجھ کی درخواست دائرکردی ہے۔
درخواست م جولائی تا ستمبر سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے لئے دائر کی گئی ہے، درخواست کی سماعت 14 نومبر کو ہوگی، اور اس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر یکساں ٹیرف کے تحت ہوگا۔
پہلی سہ ماہی ایڈجسمنٹ کی مد میں درخواست 28 اکتوبرکودائر کی گئی، اور نیپرا نے نظرثانی نوٹس جاری کردیا ہے۔
درخواست میں کپیسٹی پیمنٹ کی مدد میں 12 ارب 12 کروڑ روپے، مرمت اور آپریشن کی مد میں 4 ارب 61 کروڑ روپے اضافی وصول کرنے، بجلی چوری اور لائن لائسز کی مدد میں 6 ارب 61 کروڑ روپے اور بجلی کے سسٹم کے استعمال کی مدد میں 10 ارب 24 کروڑ روپے وصول کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔