ستمبر کے مقابلے اکتوبر میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اکتوبر میں آنے والے ترسیلات زر کے اعداد و شمار جاری کردیے ہیں جس کے مطابق گزشتہ ماہ کے دوران ترسیلات زر کی مد میں 2.5 ارب ڈالر کی رقم آئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ ماہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر نمو کے لحاظ سے ماہانہ بنیاد پر 11.5 فیصد اور سالانہ بنیاد پر 9.6 فیصد اضافہ ہوا۔
مرکزی بینک کے مطابق اکتوبر کے دوران سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے 616.8 ملین ڈالر، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے 473.9 ملین ڈالر ترسیلات زر موصول ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں:
بیرون ملک پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں 4 ارب ڈالرز کی کمیریکارڈ
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ اضافہ، 100 انڈیکس 55 ہزار کی نفسیاتیحد عبور کرگیا
اس کے علاوہ برطانیہ سے 330.2 ملین ڈالر اور امریکا میں مقیم پاکستانیوں نے 283.3 ملین ڈالر وطن بھیجے ہیں۔