کوئٹہ میں صرف 2 گھنٹے کے دوران کانگو کا ایک اور کیس رپورٹ ہوا ہے، 27 سالہ مریض کا تعلق کوئٹہ کے علاقے کاسی روڈ سے ہے۔ دوسری طرف سول اسپتال سے متصل فٹ پاتھ پر استعمال شدہ سرجیکل سامان و دیگر فضلہ پڑا ہے، اس حوالے سے سول اسپتال انتظامیہ نے وضاحت کی ہے کہ فضلہ جناح روڈ پر قاٸم پراٸیویٹ لیبارٹری کلینکس اور میڈیکل اسٹورز کا ہے۔
کوئٹہ میں ایک طرف کانگو کے وار جاری ہیں اور شہر کے ماحول میں کانگو کے وائرس کی موجودگی کے باعث سول اسپتال کے کئی وارڈ بند کردیے گئے ہیں، تو دوسری جانب سول اسپتال کا ویسٹج جناح روڈ اور پرنس روڈ پر پھینکا جانے لگا ہے۔
سول اسپتال کے شعبہ حادثات اور آوٹ گیٹ کی طرف کانگو سے بچاؤ کے لئے استعمال ہونے والے گاؤن، ماسک اور گلوز پھینک دیئے گئے، سڑک پر وارڈز میں استعمال ہونے والے سرنج، خون آلود پٹیاں اور دیگر فضلہ بھی پھینکا گیا ہے، جس کے باعث سڑک سے گزرنے والے افراد کے کانگو سے متاثر ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔
سول اسپتال سے متصل فٹ پاتھ پر موجود استعمال شدہ سرجیکل سامان و دیگر فضلہ جناح روڈ پر قاٸم پراٸیویٹ لیبارٹری کلینکس اور میڈیکل اسٹورز کا ہے۔
سول اسپتال کوٸٹہ کی اوپی ڈی ، ایمرجنسی اور وارڈز میں استعمال ہونے والا سرجیکل سامان و فضلہ اسپتال میں قاٸم ویسٹ مینجمنٹ روم رکھا جاتا ہے۔
اسپتال میں قاٸم ویسٹ مینجمنٹ روم کی نگرانی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے کی جاتی ہے۔
اسپتال میں قاٸم ویسٹ مینجمنٹ روم سے اسپتال کا فضلہ اور استعمال شدہ سرجیکل سامان کا باقاعدہ ریکارڈ رکھا جارہا ہے۔
اسپتال کا فضلہ اور استعمال شدہ سرجیکل سامان بی ایم سی اسپتال میں ساٸنٹیفک طریقے سے تلف کرنے کے لیے میونسپل کارپوریشن کے ذریعے بھجوا دیا جاتا ہے۔
سول اسپتال انتظامیہ نے اسپتال سے متصل فٹ پاتھ کے کچرہ دان کو ختم کرنے سے متعلق کٸی مراسلے میونسپل کارپوریشن کو تحریر کیے ہیں۔
سول اسپتال کوٸٹہ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کے دوستوں سے گزارش ہے کہ اسپتال سے متعلق خبریں بغیر تصدیق کے نہ چلایا کریں۔
دوسری جانب کوئٹہ میں 2 گھنٹے کے دوران کانگو کا ایک اور کیس رپورٹ ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق 27 سالہ مریض کا تعلق کوئٹہ کے علاقے کاسی روڈ سے ہے۔
ذرائع محکمہ صحت کے مطابق مریض کو بخار، جسم میں درد اور ناک منہ سے خون آنے کی شکایت پر فاطمہ جناح انسٹیٹیوٹ آف چیسٹ ڈیزیزز کوئٹہ میں داخل کرا دیا گیا ہے، مریض کے ٹیسٹ لئے گئے تو پورٹ میں کانگو کی تصدیق ہوئ۔
واضح رہے کہ اب تک کانگو سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 62 ہوچکی ہے جن میں سے18جان کی بازی ہار گئے ہیں۔