Aaj Logo

اپ ڈیٹ 09 نومبر 2023 12:57pm

آسٹریلوی شخص نے مگرمچھ کے پپوٹے پر کاٹ کر اپنی جان بچا لی

ایک آسٹریلوی کسان نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ کس طرح اس نے مگرمچھ کی آنکھوں پرکاٹ کر خود کو اس کے حملے سے بچایا۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق یہ حملہ گزشتہ ماہ اس وقت ہوا جب مویشی پالنے والے کولن ڈیورکس دریائے فنس کے قریب باڑ لگانے جا رہے تھے۔ ساٹھ سالہ کسان ایک جھیل کے کنارے اس وقت رکا جب اس نے دیکھا کہ مچھلیاں پانی کے بیچ میں تیر رہی ہیں۔

اچانک اس نے محسوس کیا کہ ایک مگرمچھ اس کے دائیں پاؤں پر لٹک رہا ہے۔ اس نے پہلے مگرمچھ کو اپنے بائیں پاؤں سے پسلیوں میں لات مارنے کی کوشش کی لیکن جب اس طرح سے بھی کام نہ بنا تو اس نے مگرمچھ کی آنکھ پر کاٹنے کے لیے دانتوں کا استعمال کیا اور اپنے دفاع کرنے میں کامیاب رہا۔

کسان کے مطابق وہ خوش قسمت ہے کہ مگرمچھ کے کاٹنے کے بعد بھی زندہ ہے۔ اس نے بتایا کہ وہ میرے دائیں پاؤں پر چڑھ گیا تھا۔

مذکورہ شخص نے ٹانگ سے بہتا خون روکنے کے لیے تولیہ اوررسی کا استعمال کرتے ہوئے خود کو فوری ابتدائی طبی امداد پہنچائی جس کے بعد اس کا بھائی اسے رائل ڈارون اسپتال لے گیا جو جو تقریبا 130 کلومیٹر دور تھا۔

مسٹر ڈیورکس کی ٹانگ پر شدید زخم تھے اور وہ گزشتہ ایک ماہ سے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

مزید پڑھیں

آسٹریلیا پہنچنے والی امریکی خاتون سے سونے کا پستول برآمد

پراسرار گنبد سمندر میں بہتا ہوا آسٹریلیا کے ساحل پر پہنچ گیا

گھرمیں لگے فوٹو فریم کے پیچھے سے اژدھا برآمد

ڈیورکس کے مطابق ، ’میرے خیال میں یہ سب تقریبا آٹھ سیکنڈ میں ہوا۔ اگر اس نے مجھے کہیں اور کاٹا ہوتا تو معاملہ کچھ اور ہوتا۔ سب سے بڑا مسئلہ تمام برے بیکٹیریا کو صاف کرنا تھا‘۔

ڈاکٹروں کو امید ہے کہ ڈیورکس رواں ہفتے اسپتال سے گھر جانے کے قابل ہو جائے گا۔ اس نے کہا کہ زندگی بدلنے والے تجربے نے اپنے آس پاس کے ماحول کے بارے میں زیادہ محتاط اور باخبر رہنا سکھایا ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ شمالی علاقے میں مگرمچھوں کو قانون کے ذریعے تحفظ حاصل ہے۔

Read Comments