قومی احتساب بیورو(نیب) راولپنڈی نے 190 ملین پاؤنڈ اسیکنڈل کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور فرحت شہزادی کو 13 نومبر کو طلب کر لیا، دونوں کو نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نیب راولپنڈی نے بشریٰ بی بی کو بطور ملزمہ پھر طلبی کا نوٹس جاری کردیا، نوٹس میں کہا گیا کہ بشریٰ بی بی 3 بار طلب کرنے پر نیب میں پیش نہیں ہوئیں، بشریٰ بی بی کی 7 نومبر کو عدم پیشی پر 13 نومبر دن 2 بجے دوبارہ طلب کیا گیا ہے۔
بشریٰ بی بی نے اب تک جو جواب اور دستاویزات جمع کرائیں ہیں، نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم ان سے مطمئن نہیں لہذا بشریٰ بی بی بطور ملزمہ پیش ہو کر شامل تفتیش ہوں۔
نیب نے 190 ملین پاؤنڈ سیکنڈل کیس میں فرحت شہزادی کو بھی 13 نومبر کو دن ساڑھے 3 بجے طلب کر لیا۔
فرحت شہزادی نیب راولپنڈی کے دفتر پیش ہوں اور مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے بیان ریکارڈ کروائیں۔
نوٹس میں کہا گیا کہ فرحت شہزادی کو ایک بار پہلے بھی طلب کیا گیا تھا لیکن وہ ہیش نہیں ہوئیں تھیں۔
توشہ خانہ، 190 ملین پاؤنڈز اسکینڈل: بشریٰ بی بی کی گرفتاری سے متعلقدرخواست قبل از وقت قرار
فرح شہزادی کے بچوں کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواستمسترد
توشہ خانہ، 190 ملین پاؤنڈز اسکینڈل میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانتمنظور
فرحت شہزادی کو القادر ٹرسٹ اور القادر یونیورسٹی سے متعلق دستاویزات ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔